لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر میں جلد شروع کیے جانے والے 2 بڑے منصوبوں پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاو¿ن میں عوامی شنوائی کا انعقاد کیا گیا۔ فیروز پور روڈ تا پائن ایونیو اور بیدیاں روڈ پر انڈرپاس کی تعمیر دونوں منصوبوں کیلئے عوامی شنوائی کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی شنوائی کے دوران شہریوں کو دونوں منصوبوں کی تفصیل اور فوائد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی۔ عوامی شنوائی میں پراجیکٹ کے متعلق شہریوں و دیگر سٹیک ہولڈرز کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔