الخدمت فاو¿نڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو ریسکیو کے جدید سامان کی فراہمی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ریسکیو ٹیم کی تیاریوں اور ریسکیو کا جدید ساز و سامان الخدمت رسپانس سینٹرز کے حوالے کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ا لخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری ، سید احسان اللہ وقاص ، ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ،ذکر اللہ مجاہد ،ڈاکٹر فرحان خالد ،ملک حمید اللہ، فضل محمود اور ، عدیل احمد سمیت الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ریجنل ٹیموں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاو¿نڈیشن کی ایک پہچان ہے۔ قدرتی آفات کو روکنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں لیکن مناسب تربیت اور حفاظتی انتظامات سے اس کی شدت اور ممکنہ نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ تاکہ کسی ناگہانی صورت حال میں متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرکے قیمتی جانوں کو محفوظ کیاجاسکے۔ ملک حمید اللہ نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن نے ریسکیو کے پس منظر میں عمدہ کام کیا۔ ڈاکٹر فرحان خالد نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن نے جس طرح اپنے رضاکاروں کی ٹریننگ اور انہیں ریسکیو کے سامان سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ قابل تحسین و تقلید ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن