لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور لیبر ونگ اسر اقلیتی ونگ کا اہم اجلاس ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان رشید بلا رحمت سندھو میاں طارق صابر نمبردار میاں امجد شیخ رمضاں روزینہ طاہر لالہ خان اور نگہت شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے اقلیتی اور لیبرونگ کے عہدیداروں کو فوری طور پر اپنی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی اور عوام سے مکمل رابطے میں رہنے کا کہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے نہیں گھبراتی جب بھی انتخابات ہوں گے۔ مسلم لیگ ن بڑے مارجن سے جیتے گی۔ عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز پر اعتماد ہی نہیں کرتے بلکہ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔میاں نواز شریف جب بھی وطن واپس آئین گے۔ ان کا تاریخی استقبال ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں یہودی لابی کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ ایک عمران خان یہودیوں کا ایجنڈا لیکر ایا تھا جو نہ صرف بے نقاب ہو چکا ہے بلکہ اپنے انجام کو بھی بہت جلد پہنچنے والاہے۔بعدازان ملک سیف الملوک کھوکھر وفاقی وزراءرانا ثناءاللہ اور احسن اقبال کے ہمراہ جہانگیر ترین کے گھر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے بھی گئے۔