قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 30 ارب روپے خرچ کریں گے‘ پاکستان نے آئی ایم ایف کو پلان بتا دیا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے قدرتی آفات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اپنا پلان بتا دیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی‘ زراعت اور فوڈ سکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔ پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پلان کے تحت پاکستان قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔
آفات/ پلان

ای پیپر دی نیشن