9 مئی ، سیکورٹی آلات کی توڑ پھوڑ ، چوری سے کروڑوں کا نقصان ہوا: رپورٹ 

لاہور (این این آئی) 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں تحریک انصاف کے شرپسندوں کی جانب سے سکیورٹی آلات کی توڑ پھوڑ سے بڑا نقصان ہواجس کی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے ۔سیف سٹیز کے کیمروں اور ٹریفک سگنلز کی توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصان کے تخمینہ کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق سیف سٹیز کے کیمروں اور ٹریفک سگنلز کی توڑ پھوڑ اورسامان چوری سے کروڑوں کانقصان ہوا۔زمان پارک،سرور روڈ،مین بلیوارڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر2کروڑ4لاکھ کے کیمرے اور سگنلز توڑ دیئے گئے۔تحریک انصاف کے پرتشددمظاہرین نے ٹریفک سگنلز کا 53لاکھ کاسامان توڑ دیا یا چوری کرلیا۔مختلف شاہراہوں پر نصب سکیورٹی کیمروں کو1کروڑ53لاکھ سے زائدکا سامان توڑ دیا گیا یا چوری کر لیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے مختلف مقامات پر اپنی شناخت چھپانے کےلئے کیمرے توڑے۔متعدد کیمروں کے ٹاورزسے نصب باکسزسے اسیسریزچوری کر لی گئیں۔ سیف سٹیز نے کینٹ اور سول لائنزڈویژن میں شرپسندوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کروائے۔
9 مئی/ نقصان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...