آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کے ساتھ عام الیکشن کروانے کا فیصلہ

Jul 16, 2023


راولاکوٹ(آئی این پی ) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کے ساتھ عام الیکشن اسی دن کروانے کا فیصلہ زرائع نے دعوی کیا ہے کہ اعلی سطح پر یہ تجویز منظور کر دی گئی ہے کہ ریاست جموں کشمیر کے دونوں متنازعہ خطوں گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر میں اس دن ہی الیکشن کروائے جائیں جس دن پاکستان کے عام الیکشن ہوں یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا کہ جب پاکستان میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں اس کا اثر ان دو خطوں پر براہ راست ہوتا ہے لوگ پاکستان کے نتائج سے متاثر ہوکر ان خطوں میں پاکستان سے جیتی سیاسی پارٹیز کو ہی کامیاب کر دیتے ہیں اس تناظر میں ایک ہی روز پاکستان ازاد کشمیر اور شمالی کشمیرگلگت بلتستان میں الیکشن کروائے جائیں زرائع کا دعوی ہے کہ نومبر میں بیک وقت الیکشن ہوں گئے۔
الیکشن فیصلہ

مزیدخبریں