اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے لٹر کمی کا اعلان کیا۔ پیڑول کی فی لٹر قیمت 9 روپے کمی کے بعد 253 روپے لٹر مقرر کی گئی ، اس سے قبل پےٹرول کی قےمت 262روپے لٹر تھی ,انہوں نے کہا ڈیزل کی قیمت فی لٹر 7 روپے کی کمی کےساتھ نئی قےمت 253روپے 50 پیسے فی لٹرمقرر کردی ہے۔پےٹرول اور ڈےزل کی نئی قیمتےں لاگو ہو گئی ہےں اور ےکم اگست تک موثر رہےں گی ،وزےر خزانہ نے کہا لےوی مےں اضافہ نہےں کےا گےا ، بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ائیٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ائیٹم میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور آج رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔اسحٰق ڈار نے کہا حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ۔
پیڑول