آٹے کا تھیلا 50روپے مہنگا‘ نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت 10 روپے کلو بڑھ گئی


لاہور(کامرس رپورٹر )لاہورمیں گزشتہ روز 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایک کلو چینی کی قیمت 18روپے بڑھ گئی ۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50روپے اضافے سے 2900روپے ہو گئی ہے انہوں نے کہا فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے گندم خرید رہی ہیں اس لئے آٹے کی قیمت گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث بڑھ رہی ہے۔دریں اثنا شوگر ڈیلرز کے مطابق ایک ہفتے میں ایک کلو چینی ایکس مل قیمت میں 18 روپے اضافہ سے 138روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون سطح پر اسی مدت کے دوران ایک کلو چینی کی قیمت 140روپے سے بڑھ کر 150روپے ہو گئی ہے۔ نیٹ نیوز کے مطابق گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 220 روپے ہوگئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 220 روپے اور کمرشل سلنڈر400 روپے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں۔ عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ایف آئی اے سرکاری امپوٹر کمپنی SSGC کا ریکارڈ قبضہ لینے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے، گیس بلیک کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا جائے۔
 آٹا /ایل پی جی

ای پیپر دی نیشن