اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال حکومت کی مدت مکمل ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔پارٹی پیٹرن ان چےف جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے، ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرکے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ آی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے۔ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔جہانگیرترین نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے، ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے۔
جہانگیر ترین
عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین
Jul 16, 2023