جنرل عاصم کی ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...