تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ، دنیا ہماری کارکردگی مان رہی ہے : بلاول 

کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح اس ملک کے عوام کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔ دھابیجی اکنامک زون جب فعال ہوگا تو ایک لاکھ 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ کراچی میں دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک اور کامیاب منصوبہ ہم نے پاکستان کے عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ میں وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے اس تصور کو زائل کر دیا کہ اصلی سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔ ہم نے تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی دیکھی اور پیپلز پارٹی کی خدمت بھی دیکھی، باقی سب باتیں کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کام کر کے دکھاتی ہے۔ زرداری کے چین کے ا±ن دوروں کے نتیجے میں ہی پاکستان کو سی پیک کا تحفہ ملا جن پر تنقید کی جاتی تھی اور انہیں قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا جاتا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا جس کے تحت پیپلز پارٹی نے کئی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔ کراچی کو ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرنے والے دی اکانومسٹ نے ہی پیپلز پارٹی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والوں منصوبوں کو ایشیا کے چھٹے بہترین منصوبوں کے طور پر شمار کیا۔ دنیا بھی پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو مان رہی ہے اور پاکستان کے عوام بھی پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو مان رہے ہیں۔ جو بھی منصوبہ ہوگا اس میں ہمارا زور اسی پر ہوگا کہ ہمیں مقامی لوگوں کو سب سے پہلے روزگار دینا ہے، اس کے لیے ہم ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ جو منصوبہ مکمل ہونے تک یہاں کام کرنے کے لیے جو ہنر ضروری ہو وہ ہمارے مقامی لوگوں کے پاس موجود ہو۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر ہم ایسے کام کریں گے جس سے ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔ نوجوانوں اور کاروباری طبقے کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، ہم مل کر کام کریں گے۔ انتخابات بھی نزدیک ہیں، ہماری حکومت آئے گی تو ایسی کارکردگی اسلام آباد میں بھی دکھائیں گے۔ دھابیجی سپیشل اکنامک زون کے قیام سے معاشی انقلاب ٹھٹہ سے شروع ہو کر ملک میں پھیلے گا۔ جھوٹ سچ کا مقابلہ نہیں کر سکتا‘ سندھ میں ترقی کا نیا سفر شروع ہو گیا۔ پاکستانی عوام مان گئے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی کردار کشی ہوئی۔ ہمارا مشن ملک کا غربت کے عذاب سے نکالنا ہے، ایسا کام کریں گے کہ جس سے عوام کو روزگار فراہم کیا جا سکے۔
بلاول

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...