شامی نژاد سویڈش نوجوان کا توریت نذرآتش کرنے سے گریز‘ احتجاج کا مقصد قرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف آواز اٹھانا تھا‘ احمد الوش

Jul 16, 2023

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز) سویڈن میں توریت اور انجیل نذر آتش کرکے احتجاج کرنے والے شامی نژاد سویڈش شہری احمد الوش نے عین وقت پر مقدس آسمانیں کتابیں نذرآتش کرنے سے گریز کیا اور کہا احتجاج کا مقصد قرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف آواز اٹھانا تھا۔ شامی نژاد سویڈش شہری نے سٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرنا تھا اور اس احتجاج میں توریت اور انجیل نذرآتش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ احمد الوش اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے پہنچے اور انہوں نے توریت نذرآتش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پاس موجود لائٹر پھینک دیا اور کہا مجھے اس کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ میں مقدس کتاب کو نذر آتش نہیں کروں گا نہ ہی کسی کو ایسا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا پیغام دینا تھا آزادی اظہارکی حدود ہوتی ہیں، معاشرے میں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرناچاہیے۔
توریت 

مزیدخبریں