حضرو(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے سنیر نائب صدر اٹک حاجی یعقوب خان نے کہا کہ سابق وزیر شیخ آفتاب احمد نے سابق دور حکومت سے علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی کےلئے 72 کڑور روپے منظور کروانے تھے جس کی وجہ سے ہمارے علاقے میں سوئی گیس کے کام ہوئے اور ہو رہے ہیں آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن ملک بھر کی طرح اٹک سے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اٹک کی ترقی میں مسلم لیگ ن اٹک کے قائد شیخ آفتاب احمد کا کردار بہت نمایاں ہے انہوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کے لیے نمایاں اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے اٹک میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا یو سی بولبالوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی خود شیخ آفتاب احمد کر رہے ہیں
بہت جلد ہی ہمارے علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
ن لیگ اٹک سے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرےگی، حاجی یعقوب
Jul 16, 2023