اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہریوں کونقدی ،زیورات ،کار اور 18موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا،تھانہ آبپارہ کو رضوان عباسی نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ سیکرٹریٹ کو مسما فائزہ شعیب نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے جیولری مالیتی 9لاکھ 50ہزار روپے اور 80ہزار روے چوری کرلئے، تھانہ شالیمار کو فہیم نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا،تھانہ شہزاد ٹان کو اسراراحمد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ شہزاد ٹان کو راجہ اختر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موبائل فون اور نقدی چھین لی، تھانہ شہزاد ٹان کو اسماعیل نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے 8تولے طلائی زیورات چوری کرلئے،تھانہ آئی نائن کے علاقے سے محمد فیضان کی مہران کار STH-9595،، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ٹو سے سید احسن علی شاہ کا ہنڈا 125 موٹرسائیکل AUL-044تھانہ بہارہ کہو کے علاقے سے سید الرحمان کا موٹرسائیکل ARN-721، تھانہ نیلور کے علاقے سے عبداللہ کا موٹرسا ئیکل BNL-224 چوری ہو گئے۔