مر ی(بیورو رپورٹ)مری کی فضائیں ذکر خدا او ر درودو سلام کی روح پرور صداں سے گونج اٹھیں ۔جامع مسجد معصومیہ کشمیرپوائنٹ میں دوروزہ سالانہ جشن نزول قرآن مجید کی تقریبات جمعہ اور ہفتہ کے دن جاری رہیں۔نماز جمعہ کے بعد پہلی نشست ہوئی۔سجادہ نشین دربار وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الہی کے زیراہتمام پرگروام میں ملک بھر سے جیدعلما مشائخ اور مقتدر درگاہوں کے سجادہ نشینوں،خلفا عظام دربار عالیہ موہری شریف نے خصوصی شرکت کی۔مختلف تقریبات میں مقررین نے قرآن مجید کی حرمت پر روشنی ڈالی۔اور پروگرام کے بانی قیوم پنجم الحاج حضرت خواجہ محمد معصوم رحم اللہ علیہ کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔بعد نماز عشا پروگرام کی دوسری نشست ہوئی۔۔ملک بھر سے مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور علما مشائخ نے سید الشہدا امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور قطب ربانی،محبوب سبحانی سید عبدالقادر جیلانی رحم اللہ کے اسوہ حسنہ بیان کیے۔مرکزی نشست گزشتہ دن ہفتے کو ہوئی۔جسکے بعد حسب روایت حضرت خواجہ محبوب الہی کی زیرقیادت کشمیر پوائنٹ سے جی پی او چوک مری تک جلوس نکالا گیا۔جس نے مری کی فضاں کو اللہ ہو اور حق اللہ کے فلک شگاف ذکر سے مہکا دیا۔جی پی چوک میں خطابات ہوے اور یہی اختتامی نشست بھی تھی۔حضرت خواجہ محبوب الہی عالم اسلام، اتحاد امت، ملکی سلامتی واستحکام۔افواج پاکستان اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔جس کے بعد ملک بھر سے آے سلسلہ معصومیہ کے مریدین اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوے۔