اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس کے لئے پاکستان کے پہلے 100 بیڈز پر مشتمل نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیرات کا کام شروع کردیا گیاآئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس لائنز میں ہسپتال کی جگہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کنٹریکٹرز کو تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی نیشنل پولیس ہسپتال کی مکمل تعمیر پر کل 6479.879 ملین روپے لاگت آئے گی جس سے بجٹ سال 2023/2024 سے 1197 ملین کے فنڈز کا اجرا کردیا گیا ہے، یہ ہسپتال 09 منزلہ سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت پر مشتمل ہوگا جس میں ائیر ایمبولینس بھی شامل ہے۔ ہسپتال 12 ایمرجنسی بیڈز، 10 آرتھوپیڈک، 15 کارڈیالوجی، 06 سرجیکل آئی سی یو، 06 کارڈیک آئی سی یو، 14 سرجیکل، 15 جنرل میڈیسن، 08 نیورو، 05 میڈیکل آئی سی یو، 04 کارڈیک کئیر یونٹ اور 05 اسلحہ آتشیں سے زخمیوں اور فزیوتھراپی بیڈز پر مشتمل ہوگا۔
کیپیٹل پولیس کےلئے100 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیرات کا کام شروع
Jul 16, 2023