لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہاکی اولمپئنز کے معاملات ہمیشہ پی ایچ ایف سیکرٹریز نے دیکھے، انہوں نے انہیں ناراض کیا تاہم اب میں خود اس سے رابطہ کروں گا۔ ہاکی اولمپئنز ہمیشہ ان کیلئے قابل احترام رہے ہیں۔فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اولمپئنز کیساتھ معاملات ہمیشہ پی ایچ ایف سیکرٹریز نے دیکھے، تاہم افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے آپس کے معاملات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، جس کی وجہ سے مشکلات رہیں۔تاہم اب ان کے خیال میں وہ براہ راست اولمپئنز سے رابطہ کرینگے اور دوریاں ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔ خواجہ جنید کو اپنے روئیے پر نظر ثانی کرنا چاہیے، وہ اب بھی فیڈریشن کیخلاف غیر ضروری گفتگو کر رہے ہیں۔ رشید الحسن اگر فیڈریشن سے رابطہ کریں تو ان کی تاحیات پابندی پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ اگر کوئی معافی مانگے تو سب بھلا کر آگے بڑھنا مناسب ہوتا ہے۔