لاہور (خبر نگار) گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی رشوت اور کمشن کا معاملہ، افضل ساہی نے مقدمہ کا ٹرائل جلد شروع کرنے کیلئے سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ علی افضل ساہی نے موقف اپنایا کہ مجھے سیاسی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا، کیس کا چالان منگوایا جائے تاکہ ٹرائل شروع ہو سکے۔ ایف آئی آر میں نامزد نہیں بے گناہ ہوں، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے وزیر ہونے کی وجہ سے ملوث کیا گیا۔ استدعا ہے کہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے مجھے بری کیا جائے۔ عدالت نے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت کنفرم کر رکھی ہے۔