بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا‘ سراج الحق

لاہور(نیٹ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ڈی ایم حکومت پر 500 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔ ایک بیان میں سراج الحق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا اور کہا بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے قیامت سے کم نہیں، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچے گی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا بجلی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔اْن کا کہنا تھا حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکومت غریب عوام پر ظلم کے بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں اور ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...