ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 17 جولائی سے 28 اگست تک ہونگی

لاہور(خبرنگار)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 17 جولائی سے 28 اگست تک ہونگی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 17جولائی سے 6 اگست تک 49 جج بطور ڈیوٹی جج کام کریں گے جبکہ 52جج چھٹی پر ہونگے، آٹھ اگست سے 28 اگست تک 39 جج بطور ڈیوٹی جج کام کریں گیے اور 39 چھٹی پر ہونگے،سیشن جج لاہور آٹھ اگست سے 28 تک چھٹی پر ہونگے ان کی جگہ ایڈیشنل سیشن جج بطور سیشن جج کام کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...