لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار میں پسند کی شادی کرنے والی23 سالہ لڑکی کو سوتیلے بھائی اور کزن نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمیل ٹاؤن کی رہائشی23 سالہ تنسات نے 21جون 2023ء کو گھر والوں کی مرضی کے خلاف محمد ببرک سے پسند کی شادی کر لی تھی۔ جس کا اس کے سوتیلے بھائی ولی اور اس کے کزن محمد علی کو رنج تھا۔ گزشتہ روز ولی اور محمد علی مسلح ہو کر سبزہ زار، جمیل ٹاؤن میں تنسات کے گھر آئے، تنسات کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
سبزہ زار: پسند کی شادی پر سوتیلے بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
Jul 16, 2023