پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوزبچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،ڈبلیو ایچ او

جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوزبچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت پاکستان کے مطابق پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے، ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن