ایزول(این این آئی)بھارتی ریاست میزورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی نائب صدر آر ونرام چھونگا نے استعفیٰ دیدیا ۔ انہوںنے کہا ہے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر عیسائیوں کے تحفظ میں ناکام چکے ہیں لہذا وہ احتجاجاً اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ونرام چھونگا نے اپنا استعفیٰ میزورم کے ریاستی بی جے پی صدر کو پیش کیا۔ انہوںنے اپنے ا ستعفیٰ میں لکھا کہ ریاست منی پور میں 357 عیسائی گرجا گھروں، پادریوں کے کوارٹراور مختلف گرجا گھروں سے تعلق رکھنے والی دفاتر کی عمارتوں کو میتی(ہندو) عسکریت پسندوں نے جلا کر راکھ کر دیا ہے لیکن منی پور کے وزیر اعلیٰ اس پر خاموش ہیںاور جب امیت شاہ نے ریاست کا دورہ کیا تو انہوں نے بھی اس حوالے سے ایک لفظ تک نہیں کہالہذا میں سمجھتا ہوں کہ گرجا گھروں کو جلانے اور ان کی مسماری کے اس بہیمانہ عمل کو ریاستی اور مرکزی حکام کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے لکھا کہ عیسائیوںکے ساتھ مجرمانہ ناانصافی کے اس عمل کے خلاف میں بطور احتجاج ریاستی نائب صدرکے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔