کالعدم جماعت الاحرار کا سرغنہ ’مست ملنگ‘ افغانستان میں مارا گیا

کابل (نوائے وقت رپورٹ ) کالعدم جماعت الاحرار کا بدنام زمانہ سرغنہ محمد عرف مست ملنگ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد سرغنہ محمد عرف مست ملنگ افغانستان کے علاقے پکتیکا میں مارا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں کہ محمد عرف مست ملنگ کیسے ہلاک ہوا۔ یاد رہے اس سے قبل اپر کوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق بھی افغانستان میں مارا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن