واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے جنوب مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر موجود ہے اور 115 ملین افراد کیلئے ہیٹ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست ایریزونا میں شدید گرم موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ فینکس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا امکان ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو ریاست نیواڈا، اوکلاہوما، ٹیکساس اور کیلیفورنیا کو بھی متاثر کرے گی۔حکام نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں گھروں میں رہنے اور پالتو جانوروں اور بچوں کو کار میں نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکا میں ہر سال گرمی سے متعلق وجوہات سے تقریبا 700 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ وارننگ جاری
Jul 16, 2023