مسجد حرام میں بزرگوں اور معذور زائرین کے لیے سہولیات سے آراستہ الگ جگہیں مختص

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام میں معذور اور بزرگ نمازیوں کے لیے الگ جگہیں مختص کی ہیں جن میں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔ معذور نمازیوں کے لیے الگ مصلے مختص کرنے کا مقصد انہیں بیت اللہ میں نماز اور عبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔ معذور اور عمر رسیدہ خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں جن میں خواتین پر مشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پر مامور ہے۔ معذور اور معمر افراد کے لیے مختص جگہوں میں زائرین کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معذور زائرین کی پرائیویسی کا خاصل خیال رکھا گیا ہے۔صدارت عامہ کی سماجی امور کی ذمہ دار ایجنسی نے عبادت کی انجام دہی کے لیے بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں بصارت سے محروم نابینا خواتین کے لیے سفید چھڑی، بریل قرآن، کاغذات اور الیکٹرانک کاپیاں میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن