ممبران اسمبلی کی اکثریت وزیراعظم کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے،عاصم شریف بٹ

مظفرآباد(نامہ نگار)وزیر حکومت عاصم شریف بٹ نے کہا کہ انوارالحق حکومت مضبوط اور مستحکم ہے،مذموم مقاصد کے لیے وزیراعظم کی اصلاحاتی ایجنڈے سے خائف روایتی مافیا منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔ممبران اسمبلی کی اکثریت وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔آزادکشمیر میں اب سیاسی عدم استحکام کا باب بند ہوچکا ہے اور نہ ہی اب سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر حکومت عاصم شریف بٹ نے کہا کہ سیاسی معاملات میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اصلاحاتی ایجنڈا لے کر آئے ہیں،خطہ میں اصلاحات اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے وزیراعظم کے اقدامات کو پوری قوت کے ساتھ سپورٹ کریں گے،مخصوص لابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتی ہے لیکن اس لابی کو منہ کی کھانا پڑے گی۔آزادکشمیر میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں،وزیراعظم نے خطہ کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں،چوہدری انوارالحق باصلاحیت اور درد دل رکھنے والے قائد ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان ہونے کے بعد تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔اگرچہ وزیراعظم نے مشکل سیاسی فیصلے کیے ہیں لیکن یہ فیصلے ریاست اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔عاصم شریف بٹ نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی غالب اکثریت وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ ہے اور چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن