ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط تو مفتاع بھی لے آیا تھا،شیخ رشید احمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا تناسب 30فیصد پر جا پہنچا ہے اور نیپرا نے بجلی پانچ روپے فی یونٹ اضافے کی سمری بھیج کر مہنگائی کی ماری عوام کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط تو مفتاع بھی لے آیا تھا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈار کے پاس کئی پلان تھے لیکن بالآخر انہیں اور وزیراعظم کوآئی ایم ایف کے آگے ایک سال ضائع کرنے اور گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں ملا بیمار معیشت اور بدحال عوام کی حالت قابل رحم ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈالر، بجلی، گیس، آٹا مزید مہنگا ہوگا پاکستان دیوالیہ سے بچا ہے لیکن دیوالیہ کی تلوار لٹک رہی ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 4ارب ڈالر ایک ماہ کی پاکستان کی امپورٹ کی ضرورت ہے شرح نمو صفر ہے ایکسپورٹ بڑھ نہیں رہی ترسیلات آ نہیں رہیں ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے چھ گنا زیادہ ہیں جس کو دوبئی کی اہم سیاسی میٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا مولانا فضل الرحمن بھی صدر کے امیداوار ہیں اور نگران حکومت میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں بلاول نے امریکہ میں لمبی تان لی ہے زرداری کی خاموشی معنی خیز ہے نواز شریف عبادت میں مصروف ہے غریب جائے بھاڑ میں انہیں اقتدار کی بندر بانٹ سے فرصت نہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کو قومی معاملات میں شریک نہیں کیا  جائے گاتو سیاسی، معاشی اور اقتصادی بحران بڑھتا چلا جائے گا نگران حکومت کے آنے پر اندازہ ہو جائے گا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کس معیار کے ہونے ہیں اگر پی ڈی ایم نے نگران حکومت کے عہدوں کی بندر بانٹھ میں چالاکی دکھائی تو الیکشن وقت سے پہلے ہی متنازعہ ہو جائیں گیعوام اب بے شعور نہیں باشعور ہو چکی ہے اور سب کچھ سمجھتی ہے اگر نگران حکومت نے اپنوں میں بانٹا اور غریب کو ڈانٹا تو مسائل مزید  سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن