آئی جی پنجاب کی ہدایت ترقیوں کا سلسلہ جاری ، مزید 85 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی

لاہور ( این این آئی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت ، مزید 85 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کانسٹیبل سے اے ایس آئیز اہلکاروں کو ترقی دی گئی ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 29اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر ،28ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز جبکہ 28 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز رینک پر ترقی دی گئی ۔ پروموٹ ہونے والوں میں ملتان ریجن کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع اور رینجز میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق 07 ہزار مزید پروموشنز کی جا رہی ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو میرٹ کے مطابق ترقیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل ہر افسر یا اہلکار کو اس کا جائز حق بلا تاخیر دیا جائے۔ ترقی پانے والے افسران و اہلکار نئے جوش و جذبے اور عزم و ہمت کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ ڈاکوئوں، چوروں ، راہزنوں اور منظم جرائم میں ملوث مجرمان کے گرفتار کرکے انسداد جرائم میں تیزی لائیں ۔ شہریوں کی بے لوث خدمت اور جرائم کے خاتمے سے ان ترقیوں کا فائدہ صحیح معنوں میں عوام کو پہنچ سکتا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن