پیرا یڈیکس ہسپتالوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، زمرد خان

اسلام آباد(خبرنگار)ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے صدرزمرد خان کیساتھ اسد نقوی شاہد خٹک تنویر نوشاہی حاجی محمد حنیف ،ضمیر الحسن بخاری،مشتاق عباسی اور دیگرنے ملاقات کی ملاقات میں زمرد خان نے کہاہے کہ پیرا یڈیکس ہسپتالوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے مزید محنت کرنی ہوگی ،اسد نقوی اور شاہد خٹک نے پیرا میڈکس کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر زمردخان نے وفد کو یقین دلایا کہ کونسل کے ذریعے پیرامیڈکس کے تمام مسائل حل کرنے م یں اپنا کردار اداکرونگا تاکہ کونسل کے ذریعے پیرامیڈکس مزید فعال ہوسک،اس موقع پر زمرد خان نے حاجی محمد حنیف اورتنویر نوشاہی کا خصوصی ذکر کیا اور کہاکہ جب تک ایسے ملازمین ہسپتالوں میں ہیں عملہ کو کوئی پرابلم نہیں ہوگی مریض جب ہسپتال آتا ہے تو سخت پریشان ہوتا ہے اس کے لواحقین بھی گھبرائے ہوتے ہیں ہسپتالوں کے عملے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فرائض اخلاق پیار ومحبت سے مریض کے ساتھ پیش آئیں ایسے رویے سے مریض کو کافی تسلی مل سکتی ہے.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...