ریجنل ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر عبدالرحمن کا دورہ مری

 مری(نامہ نگار خصوصی )ریجنل ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر عبدالرحمن کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو 1122 مری کا اچانک دورہ جس کا بنیادی مقصد گرمائی سیزن میں بنائے گئے ایمرجنسی کور پلان کا مکمل جائزہ لینا تھا، ایمرجنسی کور پلان کے مطابق تمام ایمرجنسی ایمبولینس ،فائر ٹینڈرز،سپیشل ریسکیو وہیکل،کنٹرول روم، اسٹیشنوں اور آپریشن میں موجود ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے گرمائی سیزن ایمرجنسی کور پلان اور گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مری میں مستقل قائم ریسکیو اسٹیشن جن میں چھرہ پانی جی ٹی روڈ،سترہ میل ایکسپریس وے،بائی پاس رو،ڈ پنڈی پوائنٹ اور کجھٹ ایکسپریس وے میں ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن