کلر سیداں (نامہ نگار)پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار حلقہ پی پی 9 راجہ خرم پرویز نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کیساتھ ناانصافی نہ کرے اور بجٹ میں وفاق کی طرز پر صوبائی ملازمین کو مراعات دی جائیں۔انہوں نے پنجاب کے تمام صوبائی ملازمین کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو ملازمین کی مشکلات کو فوری حل کرنا چاہیئے اور جس طرح وفاق اور باقی تین صوبائی حکومتوں نے پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے پنجاب حکومت کو بھی اسی طرح اضافہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ایام سے دھرنا دیئے ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ پنجاب حکومت فوری طور پر ملازمین کے مطالبات منظور کرے۔ پی پی پی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں تاریخی اضافہ کیا ہے اب بھی پنجاب کے ملازمین کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔
پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کیساتھ ناانصافی نہ کرے،راجہ خرم پرویز
Jul 16, 2023