امریکہ: 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری۔

امریکی ریاست الاسکا میں اتوار کو علی الصبح 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی گہرائی 9.3کلو میٹر اور کی شدت 7.4 بتائی تھی مگر پھر اسے بدل دیا۔بعد ازاں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 32.6 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 7.2 تھی۔امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔الاسکا زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔خیال رہے کہ الاسکا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن