ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Jul 16, 2023 | 13:51

ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کیے گیے فیصلے کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی طرف سے ایکٹوسٹ نایاب علی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی شرعی عدالت کا 19 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ واضح رہے کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت انسانی حقوق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں