گال ٹیسٹ: سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 242 رنز بنالیے

گال ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے پہلا روز بارش سے متاثر رہا، سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنالیے، دھنن جیا ڈی سلوا 94 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ابتدائی چار وکٹیں 54 رنز پر گرنے کے بعد میتھیوز اور دھنن جیا ڈی سلوا نے 131 رنز کی شاندار شراکت بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔اینجلیو میتھیوز نے 64 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہیں ابرار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اوپنر نشن مدھوشکا 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، کرونا رتنے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوشل مینڈس 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔دنیش چندی مل کو ایک رن پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، سدھیرا کو 36 رنز پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 100 ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں، نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ای پیپر دی نیشن