ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Jul 16, 2023 | 20:42

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے موسم کی پیش گوئی کر دی ۔ آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تا ہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی / مشرقی پنجاب، اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے. اس دوران ، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق سوموار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا. تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں