تحریر۔۔۔ جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ
کیاسولر سکیم بھی رمضان پیکج کی طرح بے نظیر انکم سکیم کے ڈیٹا پر تقسیم ھوگا پہلے سروے کروایں۔۔۔۔
200 سولر پینل مفت اور 500 یونٹ والے غور کرو
یہ بھی ایک سیاسی سٹنٹ اور نمائشی کام لگ رھا ھے
ایس ایم ایس اور بینکوں کہ دھکے نہ کھانا سب فریب اور تشیہر ھے
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے 200 یونٹ اور 500 یونٹ تک میٹر والوں کو سولر پینل قرضہ اور باقیوں کو فری ملے گا
ھمارا میڑ 500 یونٹ سے ماھانہ کم ھوتا ھے اج 8800 پر ایس ایم ایس کیا ھے تو جواب کا سکرین شارٹ دیکھ لو۔۔ کہ اپکا میڑ ریفرنس نمبر بھیجا اور ساتھ شناختی کارڈ جواب ایا
آپ اس سروس / خدمت کہ لئے شارٹ لسٹ نہیں ھیں مطلب آپ کو یہ سہولت نہیں دیں
میرا خیال یہ سہولت صرف بے نظیر انکم سپورٹ والوں کو ھی ملے جن کا اندراج حکومت کہ پاس ھے
ایک مرتبہ پھر فری سولر سسٹم کی تقسیم میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے غلطی دہرائی جارہی ہے۔رمضان پیکج کی ناکامی کی وجہ بھی یہی غلطی تھی کہ بے نظیر انکم سپورٹس فنڈز کے ڈیٹا پرموجود لوگوں کو ہی سولر سسٹم دیا جائے گا۔ حالانکہ وہاں پر شدید بےقاعدگیاں موجود ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں صرف جیالوں کو اس ڈیٹا میں شامل کیاگیا تھا۔ اگر حکومت صرف ایک طرح کے ہی لوگوں کو نوازنے کی کوشش کررہی ہے تو یہ حکومت کے سپورٹر کے لئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ سولر سسٹم کی تقسیم کے لئے دوبارہ سروے کرواکر اہل لوگوں کو اور مستحق لوگوں کو سولر سسٹم لگوا کردئے جائیں۔
لیکن پنجاب حکومت تشیہر میں بہت نام کمائے گی ساتھ ساتھ کسی کو یہ سہولت ملے نہ ملے ایس ایم ایس سے اتنی امدنی ضرور ھو جائے گی کہ حکومت کو کروڑوں کا فائدہ ھوجائیگا
ویسے بھی سرکاری کسی سہولت سے بہت کم لوگ دیکھے ھیں جو فیض یاب ھوتے ھیں یہ ایک سیاسی تشیہر کا حربہ ھوتا ھے اور خود نمائی خود ستائش کہ زمرے میں اتا بلکہ اس کی ایڈورٹائزمنٹ پبلسٹی پر کروڑوں کا فنڈ خرچ ھوتا ھے جو میرے اور اپکی جیب سے ٹیکس کی رقم ھوتی ھے اور ھر سیاسی کارکن اسکا دفاع کرتا ھے جسکی حکومت ھوتی ھے دوسرا تعمیری تنقید کرتا ھے لیکن اپ کسی کی حمایت / تنقید کریں نقصان عوامی کی جیب پر پڑے گا جو ٹیکس کی صورت ادا کرو گئے