لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے۔ نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے۔ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لیے نوجوانوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ناگزیر ہے۔ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کریں گے۔ طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹر میڈیٹ ٹیک متعارف کرا رہے ہیں۔ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
ہرنوجوان کو معاشی خودمختاری کیلئے ہنر مند بنا نا ہما راویژن: مریم نواز
Jul 16, 2024
Read more!