واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں حکومتی بیانات دیکھے ہیں لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے۔پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ آئینی‘ جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں، ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وسیع تر اصولوں میں قانون کی حکمرانی‘ قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔ امریکہ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے۔
پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی پر تشویش ہے: امریکہ
Jul 16, 2024