پٹرول 9.99ڈیزل 6.18، مٹی کا تیل 1.85روپے لٹرمہنگا

Jul 16, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لٹر ہوگی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لٹر ہو گئی۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 183 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل 24 پیسے مہنگا ہو گیا۔ نئی قیمت 166 روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں