لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا رازتعلیمات نبویؐ میں ہے،امت مرکزکے ساتھ وابستہ رہے،انہوں نے کہا کہ اہل بیتؓ،صحابہ کرامؓ نے ہرقدم پر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا پرچارکیا،عقیدہ ختم نبوت کا بھرپوردفاع کیا۔جان ومال کے نذزانے پیش کیے،دین مصطفٰیؐ پرآنچ نہ آنے دی۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ جانثاران مصطفٰیؐ صحابہ کرامؓنے ہردورمیں عقیدت اوروفاداری کی تاریخ رقم کی،دنیا جس پر ہمیشہ ناز کرتی رہے گی۔