تحریک مدح صحابہ آفاقی نظریے کا نام ہے:کفیل بخاری‘ میاں محمد اویس 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان اور مجلس خدام صحابہ پاکستان نے کہا ہے کہ عشرہ فاروق و حسینؓ جاری رہے گا۔ تمام  صحابہ کرام  نبی کریمؐ کے ارشاد گرامی کی روشنی میں جنتی ہیں، امت جس صحابی کی بھی اتباع کریگی وہ اسے جنت میں لے جائیگا۔ امیر مرکزیہ مجلس احرار اسلام سید محمد کفیل بخاری اور مرکزی رہنما میاں محمد اویس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ  تحریک مدح صحابہ ایک آفاقی نظریے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا حسینؓ نے فرمایا تھا کہ  دین اسلام کی بنیاد صحابہ کرام ہیں۔انہوں نے مجاہد ختم نبوت حاجی عبداللطیف خالد چیمہ   پر امن سرگرمیوں کی حامل شخصیت ہیں  ۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انکی زبان بندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میاں محمد اویس نے کہا مدح صحابہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہیں۔ مجلس احرار اسلام حضرات صحابہ کرام کی یاد مناتی رہے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن