لاہور ( خصوصی نامہ نگار )محکمہ اووقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام دربار حضرت داتا گنج بخش ؒکے 981 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب آج دوپہر1 بجے ہوگی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار جبکہ صوبائی وزیر بلال یٰسین، ایس ایم بی آر/چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار نبیل جاوید اور سیکرٹری اوقاف طاہر رضابخاری سمیت دینی شخصیات کے علاوہ عمائدین حکومت بھی شریک ہونگے۔