واقعہ کربلا نے حق وباطل کے راستے  جدا کردئیے:ادریس شاہ زنجانی 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ کربلاصبر اور بے مثال شہادتوں کی عظیم داستان  ہے۔واقعہ کربلا نے حق و باطل کے راستے جدا جدا کردیئے۔حق والے حسینی اور باطل والے یزیدی ہیں۔آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی کربلا کے میدان میں نواسہ رسولؐ کی قربانی کی وجہ سے ہے۔سیدنا امام حسین ؑ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شاہ زنجان میں شہداء  کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں امن، بھائی چارے، قربانی اور سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن