لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف عالم دین علامہ اسد علی شاکری نے بلاک سیداں اسلام پورہ میں مرکزی مجالس عزا سے خطاب کرتے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے پورے خاندان کی قربانی دیکر اسلام اور انسانیت بچا لی۔ انہوں نے کہا اللہ نے قرآن مجید میں ہمیں ظالم سے نفرت کرنیکا حکم دیا ہے۔فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا ظالم سے نفرت کرنا پڑیگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماشاہد عباس کاظمی نے کہا کہ ہماری عزاداری قیامت تک اسی طرح جاری رہے گی۔انہوں نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں اسلام پورہ کا 8 محرم کا مرکزی جلوس برآمد ہو جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات کو بلاک سیداں پر اختتام پذیر ہوا۔