تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے وفد کی سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن سے ملاقات 

Jul 16, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی کی قیادت میں  پنجاب بھر میں عزاداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان  سے ملاقات کی۔ حسن کاظمی نے چاردیواری کے اندر مجالس عزا پر پابندیوں ، نئی مجالس کو روکنے ، عزاداری کے سرکاری شیڈول میں غلطیوں، پرامن خطباء‘ علماء  و ذاکرین پر پابندیوں اور جیلوں کے اندر مجالس عزا کے انعقاد سے متعلق ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنٹرول روم میں موصول شدہ مسائل کی فہرست ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسروں کو پیش کی۔نیز کالعدم تنظیموں کی جانب سے نام بدل کر شیڈول فور میں پھنسے بیگناہ افراد کی بریت کا بھی مطالبہ کیا ۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ نے  مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران کو تحریری ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں