صوبائی وزیر رانا سکندرحیات ملتان پہنچ گئے‘عاشورہ پر سکیورٹی امور کی مانیٹرنگ کرینگے 

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملتان پہنچ گئے۔ وہ عاشورہ کے اختتام تک ملتان میں رہیں گے۔ وزیر تعلیم ملتان میں عاشورہ مجالس کے سیکورٹی امور کی مانیٹرنگ کریں گے اور جلوس کے روٹس اور کنٹرول روم کا جائزہ لیں گے۔ رانا سکندر حیات امن و امان کے امور سے متعلق مختلف اجلاسوں کی صدارت کے علاؤہ متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک کے متبادل روٹس پلان کا بھی جائزہ لیں گے۔ رانا سکندر حیات نے آئندہ تین دن ملتان بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی سخت ہدایات بھی دی ہیں جبکہ سکیورٹی محکموں اور افسروں کو جلوس کے راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے ملتان میں قیام کے دوران کسی بھی جلوس کے روٹ کا اچانک دورہ کا عندیہ دیا اور کہا ہے کہ سیکورٹی، انتظامی امور اور سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...