لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں فلسطینی ایتھلیٹس مزاحمت کی علامت بنیں گے۔ پیرس اولمپکس میں 8 فلسطینی ایتھلیٹس شرکت کرینگے جہاں وہ تیراکی، تیر اندازی، تائیکوانڈو، جوڈو اور باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ایک فلسطینی ایتھلیٹ نے کوالیفائنگ رائونڈ کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائی جبکہ 7 کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ ایونٹ میں پہنچنے والی 24 سالہ تیراک ویلری ترازی کے پاس امریکی اور فلسطینی شہریت ہے۔
پیرس اولمپکس میں فلسطینی ایتھلیٹس مزاحمت کی علامت بنیں گے
Jul 16, 2024