لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ ٹونی ہیمنگ کو 2 سال کے معاہدے کے تحت نیا ہیڈ کیوریٹر نامزد کیا گیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلوی اپنی ڈیوٹی شروع کرنے کیلئے کل لاہور پہنچیں گے۔ ہیمنگ کی پہلی اسائنمنٹس میں سے ایک بنگلہ دیش (اگست/ستمبر میں 2) اور انگلینڈ ( اکتوبر میں 3) کیخلاف آئندہ 5 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں کیلئے پچز تیار کرنا ہے۔مزید برآں ہیمنگ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی پچ کی تیاریوں کی نگرانی کریں گے جس کی میزبانی پاکستان 19 فروری 2025سے 9 مارچ تک کرے گا۔ ہیمنگ تقریباً 4 دہائیوں کے تجربے کیساتھ ایک انتہائی معزز کیوریٹر ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے کئی مشہور کرکٹ گراؤنڈز بشمول میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں کام کیا ہے۔
پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا
Jul 16, 2024