قصور‘ فاروق آباد‘ لاہور‘ فیروز والا (نیٹ نیوز + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) لاہور پولیس نے گلاب دیوی ہسپتال میں 18 سالہ مریضہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 13 جولائی کوپیش آیا،گرفتارملزم لیبارٹری ٹیکنیشن سٹوڈنٹ ہے جب کہ متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی امیر الدین وارڈ میں زیر علاج تھی۔ ایک طالب ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو دوسرے بلاک کے واش روم میں لے گیا اور زیادتی کانشانہ بنا ڈالا جب کہ اس کا ساتھی واش روم کے باہر کھڑا رہا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
کوٹ عبدالمالک: خاتون سے اجتماعی زیادتی: گلاب دیوی ہسپتال میں مریضہ مبینہ نشانہ
Jul 16, 2024